جنسی ہراسانی کے الزامات پر ٹرمپ کا ردعمل ‘ کہا میں گندی سیاست کاشکار ہواہوں۔

یو ایس انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے صدراتی امیدوار ڈونالڈٹرمپ پر جنسی ہراسانی ک متعلق متاثرہ خواتین کی جانب سے لگائے جارہے الزامات کے دوران ٹرمپ نے کہاکہ وہ بے قصور ہیں اور گندی سیاسی سازش کاشکار ہوئے ہیں۔

متحدہ ریاست آف امریکی کے واشنگٹن سے ملی اطلاعات کے مطابق دی سی این این نے چیرلوٹ‘ نارتھ کیلورانہ میں ریالی کے دوران ٹرمپ کی تقریر کے حوالے سے کہاکہ ٹرمپ نے خود کوبے قصور قراردیتے ہوئے امریکہ میں جاری انتخابی مہم کو حلیف جماعت کی جانب ان پر لگائے جارہے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے‘ امریکہ کی تاریخ کا سیاہ باب بھی قراردیا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ پہلی مرتبہ صدراتی انتخابات کی مہم کے دوران حلیف پارٹی کی طرف سے اس قسم کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں تاکہ میری انتخابی مہم کو متاثر کیاجاسکے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ہے‘‘۔صلاح کاروں کی جانب سے ان پر لگائے جارہے الزامات کو نذر اندازکرنے اوراپنی انتخابی مہم میں امریکہ کے معاشی مسائل پر توجہہ دینے کی مشورے کو ٹرمپ درکنار کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک او رمرتبہ ان پر لگائے گئے الزامات کوجھوٹے اور بے بنیاد قراردیااور کہاکہ میری انتخابی مہم کو زوال پذیر کرنے کی ایک اجتماعی کوشش کا حصہ ہے۔

ٹرمپ نے گرینس بورو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’میرے لوگ ہمیشہ بے بنیاد اور سنگین الزامات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے روزگار‘ معیشت کی بات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

مگر یہ میرا ماننا ہے کسی کے بھی کچھ بھی کہنے کا جواب دینا ضروری ہے‘‘۔ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پیپلز میگزین کے بائیکاٹ کرنے کی ہدایت دی جس کی ایک رپورٹر نے ٹرمپ پر 2005میں ایک انٹرویو کے دوران فلوریڈا کے مارا لوگو میں بناء مرضی او راجازت کے رپورٹر کا بوسہ لینے کا الزام عائد کیاہے۔

ہلاری کلنٹن پر کردار کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ یہ ان کی خصوصیت ہے جو الزامات ان سے منسوب ہوتے ہیں وہ انہی الزامات کودوسروں پر تھوپنے کاکام کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ جو بھی کررہی ہیں اس کے جواب 8نومبر کو امریکی ووٹرس دینے کی تیار کررہے ہیں۔