جنتا دل( ایس)۔ کانگریس حکومت کرناٹک میں سی ایم پی کے تحت کا م کریگی۔

سی ایم پی میں کسانوں کے قرض کی معافی بھی شامل ہے۔
بنگلورو۔جنتا دل ( سکیولر) او رکانگریس اتحادی حکومت کے کوارڈنیشن کمیٹی نے اتوار کے روز سی ایم پی کوقطعیت دی ہے جس کی بنیاد پر حکومت کام کریگی۔سی ایم پی کے تحت کئی پروگراموں کے بشمول کسانوں کے قرض کی معافی جس کو منظوری دیدی گئی ہے۔

چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی بجٹ کے دوران قرض کی معافی کے ضمن میں طریقہ کار ک ااعلان کریں گے جو جمعرات کے روز متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اگلے پانچ سالوں میں اریگیشن پر 1.25لاکھ کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔یہاں پر کسانوں کے قرض کو دوپارٹیوں میں اختلافات کی بھی قیاس آرائیا ں کی جارہی ہیں ‘ خاص طور پر سدارامیہ حکومت نے فیصلہ لیا تھا کہ کواپراٹیو بینوکوں سے حاصل کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے جائیں گے۔

تاہم سدارامیہ کی زیر قیادت کوارڈنیشن کمیٹی نے اسکیک کو منظوری بھی دیدی تھی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے ڈی(ایس) کے نیشنل سکریٹری جنرل دانش علی جو کوارڈنیشن کمیٹی کے ایک رکن بھی ہیں نے کہاکہ کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کو منظور مل گئی ہے جس کے تفصیلات چیف منسٹر پرپیش کریں گے جو کہ فینانس منسٹر بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’سال2017کے آخری دن تک لئے گئے قرضہ جات معاف کئے ہیں گے‘‘۔

علی نے بتایا کہ 1.25کروڑ روپئے اریگیشن کے لئے پانچ سال میں خرچ کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ سی ایم پی کے دیگر اہم موضوعات کے تحت دو ملین نئے گھروں کی تعمیر ‘ نئی اسپورٹس پالیسی کی قیام‘ اور دس ملین نئی نوکریوں کی تشکیل بھی ہے۔

درایں اثناء کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک انچارج کے سی وینو گوپال نے کہاکہ کواڈنیشن کمیٹی کی کامیاب میٹنگ ان تمام قیاس آرائیوں کو مستر د کرتی ہیں جس میں دونوں پارٹیو ں اختلافات کی باتیں کی جارہی ہیں۔

وینوگوپال نے کہاکہ ’’میڈیا کاکچھ حصہ کہہ رہا ہے کہ کانگریس قرضی معافی کے خلاف ہے مگرکانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ روز اول سے کسانوں کے قرض کی معافی ان کی سب سے بڑی ترجیح رہی ہے۔مزید کہاکہ بناء کسی رکاوٹ کے حکومت برقرار رہے گی۔