علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) میں جاری تنازع پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے تقسیم ہند میں جناح کے رول کو قابل مذمت قراردیا۔
لکھنو۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) میں جاری تنازع پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے تقسیم ہند میں جناح کے رول کو قابل مذمت قراردیا۔یوگی نے کہاکہ’’ جناح اس کا بھارت میں سمان نہیں ہوسکتا‘ ویبھاجن کا کارکن جنا ح ہے‘‘۔
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ انہو ں نے علی گڑھ انتظامیہ سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کی ہے جو آج یاکل تک میرے پاس پہنچ جائے گی’’ رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی‘‘۔
Jinnah can't be respected in India, says @myogiadityanath
Live https://t.co/0wzxgAZFPE #NewsToday #AMURow pic.twitter.com/evNbVlz2x6— IndiaToday (@IndiaToday) May 3, 2018
انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ اے ایم یو ایک مرکزی یونیورسٹی ہے اور معاملہ نہایت حساس بھی ہے۔ لہذا اسی طرز پر اس کی جانچ ہوگی۔مجھے ضلع اور یونیورسٹی انتظامیہ سے پہلے رپورٹ مل جانے دیجئے ‘ اس کے بعد میں کاروائی کروں گا‘‘۔درایں اثناء آر ایس ایس کے کارکن محمد عامر رشید کو اے ایم یو کیمپس میں ’شاکھا‘ قائم کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں نے اسٹوڈنٹ یونین حال سے جناح کی تصوئیر نکالنے والے کو51,000روپئے کے انعام کااعلان کیاہے۔
انہو ں نے اس بات کا بھی اعلان کیاہے کہ جناح کی جگہ آر ایس ایس کے نظریہ ساز ویر ساورکر‘ کیشو بلرام ہگڈیوار کی تصوئیرلگانے والے کو ایک لاکھ روپئے کے انعام دیاجائے گا۔
جمعرات کے روز طلبہ جمع ہوئے اور ایک روز قبل یونیورسٹی کیمپس میں جبراً داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دائیں بازو کارکنوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ طلبہ یونین نے پانچ دنوں تک کلاسس ملتوی کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے