حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’رہنمائے دکن‘‘ نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے کم عرصہ میں نمایاں کارنامہ انجام دیئے۔ جناب وقار پاشاہ نے کہا کہ پارٹی نے بالخصوص اقلیتوں کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جو اقدامات کئے ہیں، وہ ’’اقلیت دوست‘‘ ہونے کا ثبوت ہے۔ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ ایسی بااثر شخصیتوں کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملتی ہے۔