جناب فصیح الدین کی گرانقدر مصوری کو تلنگانہ گیر سطح پر پہونچانے حکومت کو مشورہ

اردو ہال میں نمائش کا افتتاح ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔27جولائی(سیاست نیوز) مدیر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں ممتا ز مصور جناب فصیح الدین ( فکر نلگنڈوی) کی اسلامی پینٹنگس کی سہ روز نمائش کا اُردو حال حمایت نگر میں افتتاح عمل میںآیا۔انجمن ریختہ گویان کے زیراہتمام منعقدہ اس سہ روز نمائش کی افتتاحی تقریب کی نگرانی مشیر انجمن جناب عبدالرحیم خان نے کی ۔ اس تقریب سے خطاب کرنے والوں میں جنا ب مرتضی فاروقی ‘قاضی محمد اکرام اللہ‘ جناب محمد اعجاز ‘جسٹس ای اسماعیل کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔ تقریب کا آغاز قاری محی الدین سہیل انصاری کی قرآت کلام پاک سے ہوا ‘ جناب جاوید کمال نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے ۔بعدازاں جناب زاہد علی خان نے کہاکہ صدرجمہوریہ ہند کے وفد میںترکی کے دورے کے موقع پر وہاں کے مشہور میوزیم میںآثار مبارکہ کی زیارت کا اعزاز حاصل ہوا تھا انہیںآثار مبارکہ کو آج یہاں اسلامی پینٹنگس میںدوبارہ دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیاکے مختلف ممالک میںفن خطاطی کے نمونوں کی نمائش کا سیاست کو اعزاز حاصل ہے اور جو اسلامی تصویریں فکر نلگنڈوی نے اکٹھا کئے ہیںان کی قومی سطح پر نمائش ضروری ہے تاکہ مصور کی کاوشوں کو دنیا کے سامنے پیش کیاجاسکے۔ جناب زاہد علی خان نے اس کام کے لئے ادارے سیاست کی جانب سے مکمل تعاون کا بھی پیشکش کیا۔ انہوں نے کہاکہ فصیح الدین کے اس قیمتی اثاثے کو اگر کتاب کی شکل دی جائے تو یہ اور زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے گی۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ کافی محنت او رمشقت کے ساتھ تیار کیا گیا اثاثہ ہے اور اس کو کتاب کی شکل دینے میں اگر کسی قسم کی مدد درکار ہے تو اس کے لئے بھی ادارہ سیاست ہمیشہ تیار رہے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاست آرٹ گیلری کے فن خطاطی کے نمونے دنیا بھر میںمقبول ہوئے ہیں۔ کئی ریاستوں کے چیف منسٹرس‘ ارکان پارلیمان‘ مرکزی وزراء نے سیاست آرٹ گیلری کا اپنی اپنی ریاستوں میںنہ صرف افتتاح انجام دیا ہے بلکہ آرٹ گیلری میںشامل فن خطاطی کے نمونوں سے متاثرہوئے بغیر نہیںرہے ہیں۔جناب زاہد علی خان نے کہاکہ مصور فصیح الدین کا کارنامہ معمولی نہیںہے۔انہو ںنے کہاکہ نلگنڈہ دانشواروں کی سرزمین ہے ۔ ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کی ایک طویل فہرست نلگنڈہ کے اصحاب پر مشتمل ہے۔جناب زاہدعلی خان نے کہاکہ فصیح الدین کا نام بھی اس طویل فہرست میں شامل ہوگیا۔ انہو ںنے تجویز کے طور پر حکومت تلنگانہ سے بھی کہاکہ وہ فیصح الدین کی مایہ ناز مصوری کو تصویروں کو ریاست کے کونے کونے تک پہنچانے میںمدد کرے تاکہ ریاست کے لوگ اس بے مثال نمائش سے مستفید ہوسکیں۔جنا ب زاہد علی خان نے کہاکہ نمائش کے رکھی تصویروں کو کتاب کی شکل دینے کی بات ہو یاپھر بین ریاستی نمائش یا پھر بین الاقوامی سطح پر اس نمائش کے انعقاد کا معاملہ ہو مصور کے ساتھ ادارہ سیاست کا ہر ممکن تعاون رہے گا۔ انہوں نے منتظمین نمائش کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس طرح کی سرگرمیو ںکووقت کی اہم ضرورت قراردیا۔جناب عبدالرحیم خان نے مصور فصیح الدین اورانجمن ریختہ گویان کے ذمہ داران کو شاندار اسلامی تصویروں پر مشتمل نمائش کی پیشکش پر مبارکباد دی۔انہو ںنے کہاکہ ایک دوماہ تا سال میںیہ کام ممکن نہیں ہے۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ مصور نے پانچ سال کی کڑی محنت کے ذریعہ اس قدر وسیع کلکشن جمع کیا جس میںزیادہ تصویروں کو مصور نے خود تیار کیا ہے۔یہ تصویری نمائش ایک اسلامی معلوماتی خزانے سے کم نہیںہے۔انہوں نے کہاکہ اُردو حال حمایت نگر اس طرح کی سرگرمیوںکے لئے ہمیشہ کھلا ہے۔جناب محمداعجاز نے ٹی ایم آر ای ائی ایس اسکولس میںبرسرخدمت آرٹ اینڈ کرافٹ کے ٹیچرس کے ہمراہ مصور فصیح الدین کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا وعدہ کیاتاکہ ٹیچرس مصور کے تجربے سے درس وتدریس میںمزید نکھار لاسکیں۔جسٹس ا ی اسماعیل نے مصور کی ستائش کی اور اس کو قومی سطح پر لے جانے کے لئے جنا ب زاہد علی خان کی تجویز کوقابل تقلید قراردیا۔جناب افتخار اعجاز‘ جناب شہاب الدین ہاشمی‘ڈاکٹر این ستیہ نارائنہ’ مسٹر پی سدرشن‘ڈاکٹر عظیم الدین غوث ‘ جناب ظہیر الدین احسان اور دیگر نے بھی تقریب میںشرکت کی۔ واضح رہے سہ روزہ نمائش اُردو گھر حمایت نگر میںصبح 11بجے تاشام6بجے تک جاری رہے گی ۔