سری نگر : جمو ں کشمیر کے گورنر ستیہ پال نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی کے انتخابات کروانا میرے اختیار میں نہیں ہے ۔ اس طر ح کے فیصلے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن ہی لے سکتی ہے۔گورنر موصوف نے اتوار کوسری نگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں واقع جموں کشمیر آرمڈ پولیس کامپلکس میں منعقدہ پولیس کے یادگاری دن کے پریڈ کی تقریب میں صحافیو ں کے پوچھے جانے کے سوال پر انہوں نے یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کروانا میرے حق میں نہیں ہے ۔اس پر فیصلہ مرکزی حکومت او رالیکشن کمیشن لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون مئیر بنتا ہے اور کون نہیں بنتا ہے وہ ہمارا مقصد نہیں ۔ صرف عوام کی خدمت کرنا ہمارا اہم مقصد ہے ۔