جموں و کشمیر میں فوج اور بی ایس ایف سپاہیوں کی چوکسی

جموں ۔27 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) فوج اور بی ایس ایف کو انتہائی چوکسی جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ پڑوسی ملک خطِ قبضہ پر کل رات بھر زبردست فائرنگ اور شلباری کرتا رہاہے شہری علاقہ بھی اس کی زد میں آئے تھے۔ آج شلباری اور فائرنگ کا سلسلہ رُوک دیا گیا ۔ عہدیداروں نے عارضی طورپر تمام تعلیمی اداروں کو جو خطِ قبضہ کے آس پاس جو پانچ کیلومیٹر کے دائرہ میں ہے ۔ راجوری اور پونچھ ضلع میں بند کردینے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ سرحدکے علاقہ میں ساکن تمام افراد سے کہا گیاہے کہ وہ اپنی قیامگاہوں تک محدود رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ جموں ، راجوری اور پونچھ میں رات بھر فائرنگ اور شلباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ عہدیداروں کے بموجب پورے خطِ قبضہ پر فائرنگ اور شلباری جاری تھی ۔ بعض اطلاعات کے بموجب یہاں کے شہری اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور زیادہ محفوظ علاقوں کو منتقل ہونے سے بھی خوفزدہ ہیں۔ جٹ لڑاکا طیارے پورے علاقہ میں طلایہ گردی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔