جموں و کشمیر میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنائیں گے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ 

جموں : نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فار وق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر میں اپنے بل بوتے پر اگلی حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت بننے کے بعد ریاست کے تینوں حصوں کو اندرونی خود مختاری دی جائیگی جب کہ گورنر کی جانب سے لئے گئے تمام عوامی مخالف فیصلوں کو کالعدم کیا جائے گا۔

فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے بل بوتے پراگلی حکومت بنائے گی ۔ اسے کسی کے ساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم بھاری اکثریت حاصل کرکے اپنی حکومت بنائیں گے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جیسے ہی ہماری حکومت آئے گی گورنر صاحب نے جتنے بھی غلط قانون بنائے ہیں ہم ان کو فوراً کالعدم قرار دیں گے ۔