پلواماں میں شبیر احمد بھٹ کو دہشت گردوں نے 2:30کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پلواماں۔چہارشنبہ کی صبے ضلع پلواماں میں دہشت گردوں نے مبینہ طور پر ایک بی جے پی کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پلواماں راکھِ لیتر میں شبیر احمد بھٹ کو دہشت گردوں نے 2:30کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس نے کہاکہ منگل کی رات کو اسی اغوا کرلیاگیا تھا اور تلاش میں پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔
پچھلے ہفتہ ریاست میں میونسپل او رپنچایت انتخابات کے اعلان کے بعد مسٹر بھٹ پہلی سیاستداں ہیں جس کا دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہوا ہے۔
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھٹ کی موت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسند کشمیری نوجوانوں کو اپنے بہتر مستقبل کے انتخاب سے روک نہیں سکتے۔
Anguished to learn about the killing of BJP karyakarta, Shabir Ahmad Bhat by terrorists in Pulwama (J&K). This act of cowardice is highly condemnable. Extremists cannot stop the youth of Kashmir from choosing a better future for themselves. This cycle of violence won't last long. pic.twitter.com/hAOb4ptPeo
— Amit Shah (@AmitShah) August 22, 2018
پچھلے سال ضلع شوپیان میں بھی مبینہ طور پر دہشت گردوں نے بی جے پی کے ایک تیس سالہ یوتھ وینگ کے لیڈر کا قتل کردیاتھا۔ کیلورا کے جنگلات میں گوہر احمد بھٹ کی نعش گلا کٹے حالات میں دستیاب ہوئی تھی۔ مسٹر بھٹ بی جے پی یوتھ وینگ ‘ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر تھے۔
وہ ضلع شوپیان کے بونگام کے متوطن تھے۔بی جے پی صدر امیت شاہ نے مسٹر بھٹ کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے یہی کہاتھا کہ دہشت گرد نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے انتخاب سے نہیں روک سکتے۔