جموں اور کشمیر کے ائی ایس افیسر کی قابل اعتراض تصوئیریں سوشیل میڈیا پرہوئی وائیرل

شری نگر:قابل اعتراض حالات میں تصوئیریں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد 2010بیاچ کے ائی اے ایس افیسر کو ڈپٹی کمشنر ادھم پور کے عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے۔واٹس ایپ کے ذریعہ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئی تصوئیریں جس میں مذکورہ ائی اے ایس عہدیدار دوخواتین کے ساتھ قابل اعتراض حالات میں صاف طور پر دیکھائی دے رہے ہیں مذکورہ جموں او رکشمیر حکومت نے اس عہدیدار کے خلاف یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

یہ ائی اے ایس افیسر جموں کے ڈیویثرنل کمشنر افس سے وابستہ تھا۔سرکاری طور جاری کردہ احکامات میں کہاگیا ہے کہ’’نیرج کمار ائی اے ایس( جے کے2010)خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے تک وہ ڈویثرنل کمشنر دفتر جموں میں حاضری دیں گے‘‘۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارویندشرما ادھم پور اب اس عہدے کا زائد چارج سنبھالیں گے۔جمعرات کے روزنیراج کمار کی قابل اعتراض تصوئیریں سوشیل میڈیا پر واٹس ایپ کے ذریعہ وائیر ل ہوئی۔

تصوئیروں میں مذکورہ عہدیدار دو عورتوں کے ساتھ نازیبا اور قابل اعتراض حالات میں صاف طور پردیکھائی دے رہے ہیں۔اب تک افیسر نے اپنے بچاؤ میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔