چیف منسٹر صوبہ محبوبہ مفتی مرکز پر مسلسل اس بات کا زور دے رہی ہیں کہ حفاظتی دستوں میں کمی لائی جائے اور محفوظ علاقوں کو سکون بحال کیاجائے تاکہ بیرونی سیاحوں کو ان علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے جس سے صوبہ کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
سری نگر۔جموں کشمیر کو آنے والے سیاحوں کی آسانی کے لئے مرکز وزارت داخلہ نے کہاکہ میانمار کے شہریوں بشمول روہنگی اور دیگر ممالک کے سیاحوں کو منظوری وزرات داخلہ ہی دے گی‘ جموں اور کشمیر حکومت اور ضلع مجسٹریٹ دو ر دارز علاقوں میں جانے کے خواہش مند سیاحوں کو محفوظ علاقوں کے دورے کی اجازت جاری کرسکتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ’’جموں او رکشمیر کے محفوظ علاقوں میں میانمارکے شہروں کو جانے کی اجازت کے لئے پی اے پی کی اجرائی کے لئے وزارت داخلہ کے لئے لازمی منظوری ضروری ہے‘‘۔
تاہم اس حکم نامے کے مطابق میانماری کے شہروں کو منی پور‘ میزورم اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں کا دورہ کرنے کے لئے درکار پرمٹ کے لئے ڈسمبر2022تک خارج کردیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ باب کو میانمار شہریوں سے مربوط ہے جموں او رکشمیر میں بڑے پیمانے پر تحویل کے بعد شامل کیاگیا ہے۔
وزارت داخلہ نے پچھلے سال اگست میں ایک اڈوئزری جاری کرت ہوئے ریاستوں اور یونین ٹیرٹریز سے کہاتھا وہ غیر قانونی پناہ گزینوں کی شناخت کریں‘جس میں روہنگی بھی شامل ہیں اور انہیں واپس ان کے ملک کو بھیج دیں۔
محکمے امور داخل کے مطابق ملک میں چالیس ہزار روہنگی پناہ لئے ہوئے ہیں جن میں گیارہ ہزار روہنگی جموں او رکشمیر میں مقیم ہیں۔
میزورم‘ منی پور اور ناگالینڈ میں میانمار کے شہریوں کے دور ے میں راحت کے متعلق پوچھنے پر بتایاگیا کہ تین شمال مشرقی ریاستوں کو سال2011ڈسمبر تک دور کھاگیاتھا جس میں 2022ڈسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
تاہم افغانستان‘ چین او رپاکستان کے شہریوں کو جن کے رشتہ دار یہاں پر مقیم ہیں ان امور داخلہ کے محکمے سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔
چیف منسٹر صوبہ محبوبہ مفتی مرکز پر مسلسل اس بات کا زور دے رہی ہیں کہ حفاظتی دستوں میں کمی لائی جائے اور محفوظ علاقوں کو سکون بحال کیاجائے تاکہ بیرونی سیاحوں کو ان علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے جس سے صوبہ کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
کارگل‘ نوبرا‘خلیسی ‘اور لداخ کے ناؤمی کے دورے کے لئے دو بیرونی سیاحوں کو اجازت کی منظور ی دی جاسکے گی وہ بھی ایک ہفتے کے لئے ۔
جموں اور کشمیر کے علاوہ ایم ایچ اے نے ارونا چل پردیش‘ سکم ‘ انڈومان اینڈ نیکوبار جزیرہ‘ منی پور‘ میزورم‘ ناگالینڈ اور راجستھان میں سیاحت کے فروغ کے لئے محفوظ علاقوں کے دورے کی اجازت میں راحت کے لئے کچھ گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں۔