نوائیڈا۔ سکیٹر 58کے پبلک پارک میں جمعہ کے روز نماز کی ادائی نہیں ہوسکی۔ یہاں پر بنا ء اجازت کی نماز پر پابندی کے بعد کشیدگی کی وجہہ سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پارک کے اندر او رباہر فورس تعینات کردی گئی تھی۔
جمعہ کی اولین ساعتوں سے ہی پارک میں پانی بھردیاگیاتھا۔ پولیس کی سختی کی وجہہ سے مصلیوں نے قریب ایک کیلومیٹر دور کھیڈا کالونی اور سیکٹر 54میں بنی ایک درگاہ میں جمعہ کی نماز ادا کی ۔ اس دوران پولیس نے واضح کیا کہ پابندی کے احکامات صرف سکیٹر58کے مقامی پارک کے لئے ہی تھا۔
معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے تھانہ سیکٹر 58کے ایس ایچ او پنکج رائے کی قیادت میں پارک کے آس پاس پولیس‘ پی اے سی اور فائیر برگیڈ کی تعیناتی رہی۔ پارک میں پانی بھرنے کے متعلق پوچھنے پر ایس ایچ او نے بتایا کہ پارک میں گھانس کو سوکھنے سے بچانے کے لئے پانی ڈالا گیا ہے ۔
نماز معاملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس کی سختی کو دیکھتے ہوئے قریب ایک ہزار سے زائد لوگوں نے سیکٹر 54میں بنی ایک مزار کے سامنے نماز جمعہ ادا کی۔اسکے علاوہ لوگوں نے سکیٹر 63کے ایچ او ربی بلاک میں بھی نماز جمعہ ادا کی ۔
اس معاملے پر ڈی ایم اور ایس ایس پی سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر وہ رابطے میں نہیں ائے۔