جمعہۃالوداع کے موقع پر مکہ مسجد میں مجلس اتحاد المسلمین کا جلسہ ”یوم القرآن“، صدر مجلس کا خصوصی خطاب

حیدرآباد: فلاح بہبود برائے اقلیتوں اسپیشل چیف سکریٹری انچارج مسٹر اجئے مشرا نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ ”جمعہۃ الوداع“ کے موقع پر مجلس کومکہ مسجد میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیدی۔ مسٹر اجئے مشرا نے مسجد کے صرف دو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجاز ت دی ہے۔ انہوں نے اپنے اجازت نامہ میں یہ بھی واضح کیا کہ اس جلسہ سے کوئی سیاسی سرگرمیاں نہ کی جائیں۔

واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے حکومت نے تین جمعات کو اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس جلسہ سے دیگر کے علاوہ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی خطاب کریں گے۔