واشنگٹن : سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی اب بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں گی ۔ اور اس تحقیقات کی راست نگرانی اقوام متحدہ کرے گی ۔ واضح رہے کہ جما ل خشوگی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شدید ناقد تھے ۔ خشوگی کو مبینہ طور پر ترکی استنبول میں سعودی ق ونصل خانہ میں مار کر ٹکڑے ٹکڑے کردیاگیا ۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش نے کہا کہ اب بین الاقوامی تفتیش کا وقت آچکا ہے ۔
اور ترکی صدر طیب رجب اردغان نے اس تعلق سے احکامات بھی جاری کردئے ہیں ۔ عالمی ادارہ آزاد تفتیش کار ’’ ایگنے کلیما ‘‘ نے جنیوا میں رائٹر کو ایک جوابی ای میل میں بتایاکہ میں سعودی صحافی مسٹر جمال خشوگی کی ہلاکت کے بارے میں تفتیش کروں گی ۔جس کا آغاز ۲۸؍ جنوری سے ہوگا ۔‘‘ کلیما نے کہا کہ ان کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے اپنے ای میل میں مزید کہا کہ یہ انکوائری اقوام متحدہ کی درخواست پر کی جارہی ہے۔
او راس مشن میں تین لوگوں کی خدمات لی جارہی ہے ان میں ماہر فارنسک بھی ہے ۔ واضح رہے کہ یگنے کلیما ایک فرانسیسی تعلیم داں ہیں ۔وہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں عالمی اظہار رائے کی آزادی کے ادارہ کی سربراہ ہیں ۔کلیما جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کیلئے کام کرتی ہیں اور انہیں عالمی سطح کی ہلاکتوں کے معاملات کی تفیش کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔