اقوام متحدہ ۔ یواین سربراہ نے گمشدہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیاہے۔سکریٹری جنرل انتو نیو گوتیرش نے نمائندے سے گفتگو میں کہاکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ گمشدگیاں مزیدہوں اور یہ ایک نیا معمول رائج ہوجائے گا۔
جمال خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹکے کالم نویس ہیں اور وہ سعودی عب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بڑے ناقد رہے ہیں۔
وہ 2اکتوبر کواستنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں ۔
ادھر سعودی عرب نے ترکی کے اس الزام کو جھوٹ قراردیا ہے جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ ترک حکام کے پاس ایسے اڈیو اورویڈیو ریکارڈ شواہد موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گمشدگہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کیاگیا ہے۔
تفتیش کاروں کے مطابق ترک حکام کے پاس دستاویزی شواہد موجود ہیں۔
تاہم سعود عرب نے پھر ایک مرتبہ خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے والے الزامات کورد کردیاہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہاکہ خاشقجی کے قتل کا حکم دینے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
جمعہ کو سعود ی وفد ترکی پہنچا ہے جو اس کیس پر ترک حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کرے گا