حیدرآباد۔ پیسے کمانے کی لالچ نے انسان کو کس قدر نیچے گرادیا ہے اس کا اندازہ ہمیں ائے دن ملک کے مختلف حصوں میں رونماء ہورہے واقعات سے ہوتا ہے۔ انسانی رشتوں کی اہمیت پیسوں کے اگے ختم ہوتی جارہی ہے ۔
نفسا نفسی کی اس دور میں والدین کے دلوں سے بچوں کی محبت ختم ہورہی ہے تو نئی نسل کے لڑکے لڑکیاں والدین کے بشمول اپنے تمام بڑوں کا ادب واحترام کرنا بھول گئے ہیں۔
پیسے کمانے کی دوڑ میں سماج کی اکثریت ایک ایسا راستے پر چل پڑاجہاں پہنچنے کے بعد تمام رشتہ ناطے پیسے کے آگے غیراہم دیکھائی دیتے ہیں۔بھائی‘ بہن‘ شوہر بیوی ‘ بہنوائی سالی یہ تمام رشتہ جن کو احترام کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے آج کی نسل کے لئے غیر اہم بن گئے ہیں۔
ایسے ہی افسوسناک واقعہ شہر کے سب سے پاش علاقے مادھو پور میں پیش آیاجہاں پر ہندوستان بھر کے ائی ٹی پروفیشنلس اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 33سالہ سابق سافٹ ویئر انجینئرکو سائبر آباد پولیس نے پچھلے ہفتہ گرفتار کرلیا ہے‘ جس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات پر مشتمل مناظر کو راست اسٹریم کرنے کی گھناؤنہ کا م کیاتھاجبکہ مذکورہ کام اس نے اپنی بیوی کی بنا جانکاری کے ایک فحش ویب سائیڈ کے لئے پیسوں کی خاطر کیاتھا۔
ملزم سافٹ ویئر انجینئر کا تعلق جیڈی میٹلہ سٹی سے ہے اور اس نے مبینہ طور پر ریکارڈ وڈیو ز کی مذکورہ فحش ویب سائیڈ پر لائیو اسٹریمنگ کا کام کیاتھا۔