نئی دہلی۔ ریختہ فاونڈیشن کے زیراہتمام جشن ریختہ کے عنوان سے دہلی میں پانچواں سہ روزہ تقاریب کاانعقاد عمل میں لایاجارہا ہے‘ مذکورہ پروگرام کامقصد اُردو زبان ‘ تہذیب اورلٹریچرکا تحفظ اور فروغ ہے۔پچھلے چار سالوں سے جشن ریختہ کی قیمتی ثقافت اور الکٹرک فارم میں اُردو کا جشن منارہا ہے۔
اس تقریب میں مشہور گلوکار دھن پر غزل اورقوالی بھی پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جشن ریختہ کے دوران داستان گوئی‘ آپسی مباحثہ‘ شعر شاعری‘ اور مشہور شخصیتوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔
کیلی گرافی کے بہترین نمونے او ردیگر چیزیں بھی شائقین کے لئے نمائش کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ میڈل ایسٹ کے کھانے او رفوڈ اسٹال بھی نصب کئے جاتے ہیں جہاں پر جشن ریختہ میں شرکت کرنے والے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں
۔جاریہ سال جشن ریختہ کا پانچواں ایڈیشن 14ڈسمبر تا 16ڈسمبر جمعہ ‘ ہفتہ اور اتوار تک دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں چلے گا۔
اس میں توقع ہے کہ اُردو شاعری اور لٹریچر سے وابستہ لوگ‘ فلمی شخصیتیں اور ٹیلی ویثرن انڈسٹری کے شہرت یافتہ افراد شرکت کریں گے۔
پچھلے چار سالوں میں جشن ریختہ اپنے منفرد انداز کی وجہہ سے ملک بھر میں مقبولیت کی بلندیاں چھو رہا ہے