جشن جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں سخت سکیوریٹی 

نئی دہلی : ہر سال ۱۵؍ اگست کے مد نظر ملک کی راجدھانی دہلی میں دہشت گردانہ حملہ کا خطرہ رہتا ہے ۔لیکن اس بار خطرہ زیادہ ہے ۔لہذا سکیوریٹی کے بھی اتنے ہی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔سکیوریٹی ایجنسیوں نے دہلی پولیس ا س بار دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

خفیہ ایجنسیو ں نے بتایا کہ ۱۵؍ اگست کے جشن کے موقع پر لشکر طیبہ کے پانچ دہشت گرد دہلی میں داخل ہوچکے ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کے مطابق لشکر کا منصوبہ ہندو یا سکھ کا لباس پہن کر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں او رمندروں میں گھس کر حملہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔اس کے پیش نظر دہلی کے تمام علاقوں میں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔