گوہاٹی:ہریانہ‘ پنجاب اور ہماچل پردیش کے مولوی اور مفتیان نے فیصلہ کیا ہے جس گھر میں بیت الخلاء نہیں اس گھر میں شادی کے لئے ضرور ی نکاح بھی نہیں پڑھایا جائے گا۔
جمعیت العلماء ہند کے سکریٹری جنرل مولانا محمد المدنی نے کہاکہ ان تین ریاستوں میں فی الحال شادی کے لئے گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر ضروری قراردی گئی ہے اور ملک کی ماباقی ریاستوں میں بھی اس کا اطلاق کا عمل میں لایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ’’ ہریانہ ‘ پنجاب اور ہماچل پردیش ان تین ریاستوں میں مولوی اور مفتیان نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ جن گھروں میں بیت الخلاء موجود نہیں ہوگا وہاں پر نکاح نہیں پڑھایا جائے گااور اس گھر میں شادی کی تقریب بھی منعقد نہیں ہوگی‘‘۔
خان پاڑا میں پچھلے ہفتہ آسام کانفرنس برائے سنیٹیشن ( اے ایس سی او ایس اے این)کی افتتاحی تقریب کے دوران مولانا محمد مدنی جو کہ سابق راجیہ سبھا رکن بھی ہے یہ بات کہی ہے۔.
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ تمام مذاہب کے رہنماؤں کو اس کا بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ جس گھر میں بیت الخلاء موجود نہیں ہے وہاں پر کسی قسم کی کوئی مذہبی رسومات انجام نہیں دئے جائیں گے‘‘۔
صفائی اور حفظان صحت پر زوردیتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ بیت الخلاء کا استعمال کریں جس سے نہ صرف آسام صاف ستھرا ہوگا بلکہ پورے ملک صاف رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ دو قسم کی صفائی ہوتی ہے ۔ایک باہر کی دوسری اندر کی صفائی‘ دونوں ضروری ہیں‘ہم اس وقت ہی اندرونی صفائی کو یقینی بناسکتے ہیں جب تک ہمارا جسم پاک نہ ہوسکے‘‘