برلن : جرمن کے ویسٹرن ووپرٹل سٹی کے ایک ہائی اسکول نے اسکول احاطہ میں مسلم طلبہ کی نماز پر پابندی عائد کردی ہے۔
جمنازیم جوہانیس رو اسکول کے اساتذہ کے لئے ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے ان سے کہاگیا کہ ہے جو مسلم طلبہ اسکول میں نماز ادا کرتے ہیں ایسے طلبہ کے ناموں کی انتظامیہ ’نشاندہی ‘ کرے ۔سرکولر میں اسبات کی بھی وضاحت کردی گئی ہے کہ امتناع ’’ دوستانہ ‘‘ ماحول میں عائد کیاجائے
۔سرکولر کے حوالے سے ڈی ڈبیلو نیوز نے کہاکہ ’’ حالیہ ہفتوں میں ‘ اس بات کا صاف طور پر مشاہدہ کیاگیا ہے کہ مسلم طلبہ اسکول کی عمارت میں نماز ادا کررہے ہیں ‘ جو صاف طور پر دوسروں کی نگاہ میں بھی آرہا ہے اور اسکول کے بیت الخلاء کو وضو کے لئے بھی استعمال کرنے کا سرکولر میں اشارہ دیاگیا ہے ‘ نماز کے لئے جائے نماز بھی استعمال کررہے ہیں ‘ جس کی اجازت نہیں ہے‘‘۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ یہاں پر کسی اسکول نے بچوں کونماز ادا کرنے سے منع کیاہے۔
سال2011میں ایک ہائی اسکول برلن ویڈنگ کے طلبہ اس وقت عدالت سے رجوع ہوئے تھے تب انہیں عوامی سطح پر عبادت کرنے سے روک دیاگیا تھا۔
جرمن کی انتظامی عدالت نے شکایت کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ ان کی عبادت اسکول کے امن کو متاثر کررہی ہے۔