جرمنی اور فرانس میں اچانک سیلاب کئی قصبے کٹ کر الگ تھلگ ہوگئے

برلن۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنے علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد جرمنی، فرانس اور آسٹریلیا میں آج اچانک سیلاب آ گیا۔ اس سے یہاں کے شہری اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ سینکڑوں بچے رات بھر اپنے اسکولوں میں پھنسے رہے۔ آسٹریلیا کی سرحد پر جنوبی بواریا میں آتش فرو عملہ اور دیگر ہنگامی خدمات کے محکموں کو زیرآب آئے ہوئے قصبوں کوروانہ کردیا گیا ہے۔ سیلاب اتنا اچانک تھا کہ لوگ فرار بھی نہیں ہوسکے اور انہیں اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینا پڑا۔