جج لویا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے استحصال کا انکشاف

ممبئی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جج لویا کی موت کے واقعہ میں آج ایک نیا موڑ پیدا ہوگیا جبکہ ’’کاروان ‘‘ کی خبر کے بموجب اس بات کے پختہ ثبوت موجود ہیں کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ہیرپھیر کیا گیا تھا ۔ اور اس کے پس پردہ سیاسی اثر و رسوخ کارفرما تھا ۔ تنقید کا مرکز توجہ ڈاکٹر مارکنڈ وی جو ان دنوں گورنمنٹ میڈیکل کالج ناگپور کے شعبہ فارنسک میں برسرکار تھے ان کے برادر نسبتی موجودہ وزیر فینانس مہاراشٹرا سدھیر منگنٹی وار نے اس میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ رپورٹ کے بموجب ڈاکٹر مارکنڈ وی نے اپنے دوستوں اور ماتحتوں کو اس سلسلے میں بار بار یاد دہانی کی تھی ۔ کاروان نے اپنی رپورٹ نامعلوم ملازمین سے انٹرویو کی بنیاد پر جاری کی ہے ۔ مبینہ طور پر انہوں نے ڈاکٹر این ٹمرم کو ہدایات دی تھی کہ رپورٹ کس طرح مرتب کی جائے۔