جب تک ہندوستان میں ذات پات کا نظام رہے گا تحفظات برقرار رہیں گے۔ پاسوان

نئی دہلی:بی جے پی کے حلیف اور مرکزی وزیر رامولاس پاسوان نے آج کہاکہ دلتوں کے لئے تحفظات خیرات نہیں ہیں۔یہ ایک دستوری حق ہے کس کو کوئی برخواست نہیں کرسکتا۔

پاسوان نے یہ ریمارکس ایسے وقت کئے جس سے ایک دن قبل آر ایس ایس کے ایک ترجمان منموہن وائیڈیانے تحفظات پر نظر ثانی کی وکالت کرتے ہوئے ایک تنازع کھڑا کردیا تھا۔

مرکزی وزیراغذیہ وتقسیم عامہ رام ولاس پاسوان نے جو ایل جے پی کے صدر بھی ہیں ٹوئٹر پرلکھا کہ’’ یہ کوئی خیرات نہیں ہے۔

 

یہ پونا سمجھوتا ہے جو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور بابا صاحب امبیڈکر کے مابین طئے پایا تھا۔اس ملک میں جب تک ذات پات کانظام رہے گا ۔ تحفظات بھی جاری رہیں گے‘‘۔