جب اکرم نے سچن سے پوچھا۔ ممی سے پوچھ کر کرکٹ کھیلنے آیاہے؟

اکرم نے کہاکہ 1989میں جب ہم بھارت کے دورے پر اس وقت سنا تھا کہ ایک 16سال کالڑکا انٹرنیشنل کرکٹ میں داخلہ کر رہا ہے۔ جب ہم نے اسے دیکھا تو ہمیں14سال کا ہی لگا۔
دبئی میں منعقدہ آج تک کے میگا کرکٹ شو سلام کرکٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈوالکر پر ایک مزے دار خلاصہ کیاہے۔

دراصل وسیم اکرم نے بتایا جب سچن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تو ان کا پاکستان کے پہلے دورے پر ہم نے سچن سے پوچھا یہ کون چھوٹا سا بچہ ہے کرکٹ کھیلنے آگیاہے

۔بتادیں کے سچن ٹنڈوالکر نے1989میں پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا میاچ کھیلا تھاجب وہ سولہ سال کے تھے ‘ جب ہم اسے دیکھ تو لگا کہ وہ چودہ سال کا ہی ہے تو میں نے اس سے کہا کہ گپر میں ممی سے پوچھ کر آیا ہے؟۔

حالانکہ اب وسیم اکرم کا سچن ٹنڈوالکر ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر بڑا احترام کرتے ہیں اور اس بات کااعتراف کیاہے کہ سچن کے آگے گیند بازی کرناآسان کام نہیں تھا۔وسیم اکرم کے ساتھ شہہ نشین پرعبدالقادر‘ محمد اظہر الدین‘ ہربھجن سنگھ ‘ موتھیامرلی تھرن ‘ مصباح الحق‘ یونس خان ‘ حبیب البشر‘روی چندرن اشون‘ مدن لال جیسے بڑے کھلاڑی موجود تھے۔

آپ کو بتادیں کہ سچن نے ایک انٹرویو کے دوران کہاتھا کہ 1989میں میں نے پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ٹسٹ کی باری کے بعد کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سونچ لیاتھا۔سچن نے کہاتھا کہ اس وقت میں نے سونچ کے کراچی میں میری جیون کا پہلا ٹسٹ پی شائد آخری ہوگی۔

مجھے کچھ پتہ نہیں لگ رہاتھاکیاہورہا ہے۔ایک طرف سے وقار یونس گیند بازی کررہے تھے تو دوسری طرف وسیم اکرم تھے۔مجھے کچھ پتہ نہیں تھا او روہ دونوں گیند کو ریروس سوئنگ بھی کرا رہے تھے۔ایسے اٹیک کے سامنے میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں تھا۔