جاپان کی سوکیجی مچھلی مارکٹ میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ 

ٹوکیو:جمعرات کے روز دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکٹ سوکیجی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آسمان میں چاروں طرف دھواں پھیل گیا اورلکڑی کی قدیم عمارت سے اٹھنے والے شعلوں کا دور سے بھی مشاہدہ کیاجاسکتا تھا۔

مارکٹ کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں آگ بجھانے والی گاڑیاں پہنچی‘ جس میں چھوٹی دوکانیں اور ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہوگئے‘ مگر مقامی میڈیا نے کہاکہ کسی بھی زخمی ہونے کی فوری طور پرکوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے کہاکہ 43فائیر انجن آگ پر قابو پانے کے لئے یہاں پرپہنچے۔

ایوننگ اسٹانڈرڈکی رپورٹ کے مطابق تاہم آگ مارکٹ کے اندرونی حصوں تک نہیں پہنچی تھی۔سٹی گورنر کے مطابق مارکٹ کافی قدیم اور زلزلوں کا شکار تھی اس کی دوبارہ تعمیر نہایت ضروری ہوگئی تھی