ٹوکیو : جاپان میں رمضان المبارک انتہائی جوش و خروش او رمذہبی ہم آہنگی کے ساتھ جاری ہے جہاں ۱۰۰ ؍ سے زائد مساجد میں سحر و افطار کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے ۔غیر ملکی مسلمانوں کی بڑی تعداد یہاں جاپان میں مساجد کی رونق میں اضافہ کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔
اس حوالہ سے گزاشتہ دنوں جاپان کے صوبے سائی تامہ میں افطار کا خصوصی اہتمام کیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ۔یاشیو کی جامع مسجد کے قاری حافظ محمد رضوان یوسفی ہیں جو گزشتہ ۵؍ برسوں سے یاشیو مسجد میں امام کے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
حافظ رضوان کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے ۔اور گزشتہ دس برسوں سے تراویح کی امامت کررہے ہیں ۔
جن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے ہماری مساجد کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں ۔عصر کے بعد سے افطار کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں او ر سینکڑوں مسلمان افطار کرتے ہیں ۔