جانوروں کے لئے’بیف ’ مانگنے پر بی جے پی لیڈروں کے چہرہ سرخ۔

ممبئی۔آپ نے اکثر یہ سنا او ردیکھا ہوگا کہ کسی لفظ کا معنی اگر غلط نکل جائے تو اس وبال کھڑا ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں بھی ہوا جہاں زومیں جانوروں کے لئے بیف مانگے جانے پر ایک بی جے پی لیڈر بگڑ گئے۔

انہو ں نے بی ایس سی کمشنر کو مکتوب لکھ کر پوچھا کہ جب ریاست میں گائے کے گوشت پر امتناع ہے تو جانوروں کو یہ گوشت کیسے دیا جاسکتا ہے۔بعد میں پتہ چلا کہ اس بیف کا مطلب ’’ بھینس کا گوشت ‘‘ہے۔

دراصل9اکٹوبر کو کئی اخبارات میں ایک اشتہار جاری کیاگیا۔ بی ایم سی نے زو کے جانوروں کو کھلانے کے لئے کئی اشیاء پر مشتمل ایک ٹنڈر طلب کیاتھا۔ جس میں بیف بھی ایک ائٹم تھا۔

حالانکہ مراٹھی میں صاف صاف لکھاتھاکہ اس بیف کا مطلب ’’بھینس کا گوشت ‘‘ہے مگر ہندی او رگجراتی میں اس کا مطلب’’ گائے کا گوشت‘‘ نکل رہاتھا۔ اس کو مسئلہ بناکر بی جے پی لیڈر منوج کوٹک نے بی ایم سی کمشنر کو مکتوب لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ جب ریاست میں گائے کا گوشت ممنوع ہے تو وہ کیسے مانگایاجاسکتا ہے۔ فوری طور پر عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی گئی۔

اشتہار کے لئے ذمہ دار افیسروں سے جواب مانگا گیا۔ اس کے بعد زوانتظامیہ نے بتایا کہ انہو ں نے کبھی بھی گائے کا گوشت نہیں مانگابلکہ اشتہار بھینس کے گوشت کے لئے تھا