جامع مسجد دہلی کے اندرونی حصہ میں سیاحوں کے داخلہ پر پابندی

نئی دہلی: دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں حالیہ دنوں میں دو جاپانی لڑکیوں نے رقص او رکرتب دکھاتے ہوئے ویڈیوز تیار کی تھی او ریہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئے تھے۔ دارالحکومت دہلی کی یہ تاریخی جامع مسجد کو دیکھنے کیلئے روزانہ ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ لیکن اب انہیں مسجد کے اندرونی حصہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسجد کے تقدس او راحترام کو یکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔

مقامی لوگو ں نے بتایا کہ جامع مسجد کاد ورہ کرنے والے سیاح مسجد کی بے حرمتی کررہے ہیں۔