نئی دہلی۔جامعیہ ملیہ اسلامیہ ( جے ایم ائی) کی نئی وائس چانسلر نجمہ اختر نے پیر کے روز یونین منسٹر برائے انسانی حقوق وسائل پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی پر مشتمل متعدد منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر نجمہ اختر نے اپنی تیس منٹ کی ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر اور نئے کورسس کو متعارف کرانے پر زوردیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ پیشہ وارانہ پوسٹ گریجویٹ کورسس اور دیگر مختصر وکیشنل کورسس کے لئے کا بھی تذکرہ کیا۔
یونیورسٹی کے مطابق پرکاش جاوڈیکر جے ایم ائی کو ایم ایچ آر ڈی کے این ائی آر ایف میں یونیورسٹی کو بارہوں مقام حاصل کرنے کے بعد وائس چانسلر کو مبارکباد پیش کی اور ’’ جے ایم ائی میں کی جانے والی تحقیق کی ستائش کی‘‘۔
توقع ہے کہ کچھ ہفتوں کے اندر یونیورسٹی پر اپنے تمام منصوبہ اختار پیش کریں گی۔
یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ مجوزہ پلان میں نئی کورسس کی تفصیلات اور درکار فنڈ کی اجرائی شامل ہوگی۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایک ٹاپر اختر نے اپنی پی ایچ ڈی کرکشیتر یونیورسٹی سے پورا کیاتھا