جامعہ کے طالب علم کو اب تک کا سب سے بڑا جاب آفر

یونیورسٹی میں الیکٹریشن کے عہدے پر تعینات ملازم کے بیٹے عام کو امریکی کمپنی نے سالانہ 70لاکھ روپئے کا پیکج
نئی دہلی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ کرنے کے فوراً بعد اس کے ہونہار طالب علم محمد عامر علی کو امریکہ کی ایک کمپنی نے 70لاکھ روپئے سالانہ تنخواہ پر اپنے یہاں نوکری دی ہے۔

عامر نے جامعہ کے سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پر نیور شپ( سی ائی ای) کے تحت پری الیکٹرک کا پراجیکٹ پر اپنے بہتر کار کردگی کا تحفہ پایا ہے۔ جامعہ ڈپلومہ انجینئرنگ کے کسی طالب علم کو اب تک کا یہ سب سے بڑاپیکیج ملا ہے۔

جامعہ میں الیکٹریشن شمشاد علی نے اپنے بیٹے عامر کی کامیابی پر فخر کرتے ہوئے کہاکہ بچپن سے ہی وہ الیکٹریکل آلات سے جڑے عجیب وغریب سوا ل کرتا تھا۔الیکٹریشین ہونے کے باوجود میں اس کے زیادہ تر سوالوں کا جواب نہیں دے پاتا تھا۔ لیکن وہ ان سوالوں میں تب تک الجھا رہتا ہے‘ جب تک اسے ان کا جواب نہیں مل جاتا۔عامر کو امریکہ کی فیزن موٹر ورکس نے بیٹری مینجمنٹ سسٹم انجینئرکا عہدہ دیا ہے۔

جامعہ کے اسکول میں پڑھائی کرکے عامر نے تین سال مسلسل بی ٹیک میں داخلے کے لئے کوشش کی لیک اسے کامیابی نہیں ملی۔

اس بیچ اس نے ڈپلومہ کورس کے تحت پر الیکٹرک کار کے اپنے پروجکٹ جے ایم ائی پالی ٹیکنک کے پروفیسر وقار عالم اور سی ائی ای ای کے اسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر پربھاکر مشرا سے ترغیب پائی ۔

اسی سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر ذیشان حسین نے عامر کے اس پراجکٹ کی کافی تشہیر کی اوراسے یونیورسٹی کی ویب سائیڈ پر بھی ڈال دیا۔

اسی کی وجہہ سے عامر کا کام ملک او ربیرونی ممالک کی کمپنیوں کی نظر میںآیااور اس کے پاس اچھے آفر آنے لگیں۔ اپنی کامیابی سے خوش عامر نے کہاکہ اسے اپنے الیکٹریشن والد سے ترغیب ملی اور اس نے الیکٹریشن کے کام کو نئی سمت دینے کا تہیہ کرلیا جس میں اسے کامیابی ملی۔