جامعہ چاہتی تھی کہ سابق طالب علم ایس آر کے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے ۔ حکومت نے کیاانکار

نئی دہلی۔ایچ آرڈی منسٹری نے بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کے اعزاز سے نوازنے کے متعلق جامعہ ملیہ اسلامیہ( جے ایم ائی)کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیاہے۔

دی انڈین ایکسپریس سے آر ٹی ائی کے ذریعہ جانکاری مانگی تھی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم شاہ رخ خان کو یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری دئے جانے کی تجویز پر رضا مندی ظاہر کی تھی‘جس کے بعد یونیورسٹی نے پچھلے سال ایچ آر ڈی منسٹری سے اس سے متعلق منظوری کی درخواست کی تھی۔

جامعہ ملیہ نے جواب دیاتھا’’جے ایم یو نے شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینے کے لئے ایچ آر ڈی سے درخواست کیاتھا۔

ایچ آر ڈی نے اس بارے میں اتفاق نہیں کیاتھا کیونکہ انہیں مولانا آزاد قومی اُردو یونیورسٹی 2016میں پہلے ہی یہ ڈگری دی تھی۔

ایچ آرڈی عہدیداروں نے ربط کرنے پر کہاکہ اس طرح کی ڈگری کئی بار دئے جانے کے متعلق میں کوئی مقرر قوانین نہیں ہے‘ لیکن اس چلن کو عام طور پر حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پبلک ریلیشن ریسرچ سنٹر کے گریجویٹ طالب علم تھے ‘ لیکن مقرر حاضری نہیں ہونے کی وجہہ سے سال آخر کا امتحان نہیں دے سکے تھے