نئی دہلی۔ اینگلو عرب سینئر سکنڈری اسکول او ردہلی کالج کے سابق طلبہ کی تنظیم ’’اینگلو عربک اسکولز اینڈ دہلی کالج اولڈبوائز اسوسیشن ( رجسٹرڈ) ‘‘ نے آج انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر ‘ لودھی روڈ‘ نئی دہلی مں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے اعزاز میں ایک جلسے کا اہتمام کیا۔اس جلسے کے انعقاد کا مقصد پروفیسر طلعت احمد کو تہنیت پیش کرنا تھا۔ واضح ہوکہ پروفیسر طلعت احمد کو2017کے ممتاز ترین وائس چانسلر ایوارڈ کے علاوہ ’کیپٹل نیشنل ایوارڈ2017اور سرسید لائف ٹائم اچیومنٹس ایوارڈ شامل ہیں۔
جلسے کی صدرات انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر اور اسوسیشن کے سرپرست حضرات معروف صحافی اور انڈین نیشنل کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل سینئر صحافی اور سابق ممبر پارلیمنٹ شاہد صدیقی اور عظیم اختر کے علاوہ حامد احمد متولی ‘ ہمدرد( وقف) لیباریٹری نے اس جلسے میں بطور خاص شرکت کی ۔
مولانا سلیمان قاسمی ‘ امام جامع مسجد ‘ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تلاوت کلام کے ساتھ جلسے کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد ناظم جلسہ اشرف کمال نے اولڈ بوائز اوسیشن اور پروفیسر طلعت احمد کا تعارف پیش کیا۔ شاہد صدیقی نے دہلی میں تعلیم کے فروغ کے لئے پروفیسر طلعت احمد‘ سراج الدین قریشی اور یم افضل صاحبان کی کوشش کو سراہا اور یہ اطلاع بھی دی کے مرکزی وزارت اقلیتی امور سے امکل ڈیولپمنٹ کا پراجکٹ پاس ہوگیا ہے ۔
سراج الدین قریشی نے پروفیسر طلعت احمد کی حصول یابیوں کا ذکر کیا اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔میم افضل نے دہلی میں تعلیم کے میدان میں کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور اس سلسلے میں حکیم عبدالحمید اور پروفیسر طلعت احمد کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے متولی ہمدرد حامد احمد سے مدد کی اپیل کی ۔
حامد احمد نے پروفیسر طلعت احمد کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسکل ڈیولپمنٹ پروجکٹ کے لئے اینگلو عربک اسکول میں جگہ دی ہے جس سے پرانی دہلی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ خود افتخار احمد نے پروفیسر طلعت احمد کے طریقہ کار ی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگوں کو کام کرنے کی آزاد ی دیتے ہیں جس سے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
آخر میں حاجی میاں فیاض الدین نے شکریہ ادا کیا اور بہتر کام کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔ جلسے میں اسوسیشن کے عہدیداران واراکین سید ابرار علی ‘ مرزا لیاقت علی‘ ذوالفقار قریشی‘ محمد سلیم‘ سید مقبول علی ‘ دوست محمد نبی خان‘ شمیم الدین‘ محمد تقی کے علاوہ اینگلو عربک سینئر سکینڈری اسکول منیجر ڈاکٹر وسیم احمد خان اور پرنسپل محمد وسیم احمد‘ محمد طیب‘ اینگلو عربک ماڈل اسکول کے وائس پرنسپل فرح ‘ جاوید خان کے علاوہ میر اختر حسین فیضی او ہاشمی‘ ڈاکٹر صغیر اختر‘ فرید غوری‘ انیس الرحمن اور سید پرویز نے بھی شرکت کی۔