نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل سائنس کوملک کی چھٹی اور عمرانیات ولسانیات کو ساتویں بہترین یونیورسٹیوں کے شعبہ جات میں شامل کیاگیا ہے۔یہ درجہ بندی راؤنڈ یونیورسٹی رینکنگ کی جانب سے کی گئی ہے ۔ یہ یونیورسٹی رینکنگ دنیا کے ۷۶۱اعلی تعلیمی اداروں کے ۶؍ مضامین کا سروے کر کے درجہ بندی کا فیصلہ کرتی ہے۔یہ مضامین عمرانیات ولسانیات ، لائف سائنس ، طبی سائنس ، قدرتی سائنس ، ٹیکنکل سائنس او رسوشل سائنس ہیں ۔
اس کے علاوہ ان یونیورسٹیوں کو ۴؍ دیگر پرامیٹرس پربھی دیکھا جاتاہے۔ عالمی پیمانے پر راؤنڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سماجی علوم کو ۶۵ ۳ویں اور عمرانیات و لسانیات کو ۵۲۱مقام دیاگیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد اشرف نے یونیورسٹی کے سماجی سائنس کے مطالعہ میں چھٹے اور عمرانیات و لسانیات کوساتویں بہترین درجہ بندی پر خوشی کا اظہار کیا او رکہا کہ جامعہ برادری کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے تا کہ جامعہ کو مزید بلندیوں تک لے جایا جاسکے ۔ راؤنڈ یونیورسٹی رینکنگ دنیابھر میں یونیورسٹیوں اور ان کے شعبہ جات کی درجہ بندی کرتا ہے۔یہ ادارہ روس میں واقع ہے۔