جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر ڈاکٹر شمع پروین کو ممتاز خواتین سائنسی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے ایوارڈ پیش کیا 

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ انٹر ڈسپلنری ریسرچ ان بیسک سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمع پروین کو ممتاز خواتین سائنسی ایوارڈ ۲۰۱۸ء سے نوازا گیا ۔ انہیں یہ باوقار ایواڈ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں سے نوازا گیا ۔ اس ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ روپے نقد علاوہ ازیں توصیفی سند شامل ہے ۔ ڈاکٹر شمع پروین نے سالماتی حیاتیاتی تحقیق کے میدان میں کام کیا ہے۔

جس کے ذریعہ ڈینگو ، ذیکا ، انفلوینز اور سانس سے متعلقہ وائرس کی تشخیص اورعلا ج آسان ہوجائے گا ۔شمع پروین کی تحقیقی کا وشوں کو دنیا کے کئی معتبر سائنسی جریدوں میں جگہ مل چکی ہے۔ یہ ایوارڈ جامعہ ہمدرد کے بانی اور معروف حکیم عبد الحمید کی اہلیہ سعیدہ بیگم کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعہ ملک کے اقلیتی اداروں میں تحقیقی وتدوین میں نمایاں کارکردگی کرنے والی خواتین سائنسدانوں کے قابل ذکر تعلیمی کاموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔