نئی دہلی : دہلی اقلیتی کمیشن نے اخبارات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکولوں سے متعلق اخبارات کی رپورٹ پر نوٹس لیا ہے ۔اخبارات کی رپورٹ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے ما تحت اسکولوں کو سی بی ایس ای سے ملحق کرنے جارہی ہے جب کہ جامعہ کی تاسیس سے لے کر آج تک یہ اسکول جامعہ کی پہچان رہے ہیں ۔
اوران کا نظام تربیت جدید ہندوستان کی تعلیمی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔جب کہ جامعہ ا س معاملہ میں وضاحت کر چکی ہے کہ ابھی اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔اس مسئلہ کے بارے میں نوٹس لیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن نے رجسٹر جامعہ کا کوئی ایسا ارادہ ہے کہ اپنے اسکولوں کو سی بی ایس ای سے ملحق کرے؟اسطرح کا انتہا پسندقدم اٹھائے جانے کے بارے میں کیوں سوچا جارہا ہے ۔جو ان اسکولوں کی خصوصی تاریخ نوعیت کو ختم کردے گا اوراسی کے ساتھ ہزاروں لڑکیاں خانگی امتحانات دے نے سے محروم ہوجائیں گی ۔