نئی دہلی : مرکزی دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے سنٹر فار انوویشن انٹر پروز شپ (سی آئی ای ) کے تحت طلباء کے لئے پینے کا پانی اور بیکری مصنوعات تیار کرنا شروع کیا ہے ۔
یہ شعبہ اسکول کی تعلیم مکمل نہ کر پانے والے پچھڑ ے اور محروم طبقہ کے نوجوانوں کیلئے بیکری کی مصنوعات ،سلائی ، خالص ۔پینے کا پانی ، کاغذ ، کمپیوٹرہارڈ ویئر ،نیٹ ورکنگ ، بیوٹیشن تربیت ،ڈیجیٹل پرنٹنگ ،بوٹلنگ وغیرہ جیسے پیشہ وارانہ کوسیز کی تربیت دیتا ہے ۔
یہ کورس حکومت ہند کے مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم ایئر پرائز ز منصوبہ کے تحت گزشتہ دوسال سے جامعہ میں کامیابی کیساتھ چلایا جارہا ہے۔حال ہی میں اس سلسلہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جامعہ بیکرز اینڈ کیفے سے ایک کینٹین کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ا
س موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد سمیت مختلف شعبوں کے ذمہ داران کی موجودگی میں اس کیفے کا افتتاح عمل میںآیا ۔
جس میں جامعہ انتظامیہ کے سرکردہ ارکان اور اساتذہ طلباء نے یونیورسٹی کی جانب سے تیار مصنوعات خریدے ۔یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہیکہ اب جامعہ کے تمام پروگراموں او رتقاریب میں طلباء کے ہاتھوں سے تیارکردہ مصنوعات کا استعمال کیا جائے گا ۔
کیفے کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ جامعہ شروع سے ہی پچھڑے طبقات کی ترقی کے لئے کوششیں کرتی رہی ہیں ۔
اس نئے کورس سے کسی بھی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کرپانے اوربہتراورخوشگوار زندگی کے متمنی طلباء کو روزگار کے مواقع ملیں گ ۔