ورپ:مقدس ماہ صیام کا آغاز ساری دنیامیں ہوچکا ہے ‘ بین الاقوامی سطح پر کچھ ممالک میں طویل روزہ کے اوقات ہیں جبکہ کچھ ممالک میں روزہ کا وقت مختصر ہے۔ائیس لینڈ کی راجدھانی ریکیجاویک کے مسلمانوں کا دنیا کا سب سے طویل روزہ ہے۔ اس ملک میں روزہ کے وقت 22گھنٹوں کا ہے۔
ائیس لینڈ ان ممالک میں جہاں پر مسلمانوں کی آبادی بہت کم ہے۔
اسلامی فاونڈیشن ائیس لینڈ کے امام عبدالعزیز الوانی نے کہاکہ’’کیا فرق پڑتا ہے وقت طویل ہے‘یہاں کے مسلمانوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ وہ ایک ساتھ آجاتے ہیں۔
ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ابتدائی ساعتوں میں وہ لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں‘ افطار اور اس کے بعد ایک ساتھ ترویح کی نماز ادا کرتے ہیں‘‘۔
امام نے کہاکہ’’پہلے تین دن کافی مشکل تھے۔ پھر اس کے بعد تمام چیزیں عام دنوں کی طرح ہوگئیں‘‘