نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جہا ں ایک لڑکی نے جائیداد میں سے حصہ نہ دینے پر اپنے ہی ماں باپ کو جان سے مار ڈالا ۔ دہلی پولیس سونیا اور اس کے عاشق پرنس کو گرفتار کرلیا ۔ سونیا نے اپنے والد گرمیت سنگھ اور ماں جاگیر کور کو جائیداد نام پر نہ کرنے پر ان کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس کو ۸؍ مارچ کو ایک ریل کے پاس جاگیر کور کی نعش ایک سوٹ کیس میں دستیاب ہوئی ۔
نعش حاصل کرنے کے بعد پولیس مزید تحقیقات کیلئے جاگیر کور کے مکان کی تلاشی لی جہاں پولیس کو پتہ چلا کہ ان کے شوہر گرمیت سنگھ بھی دو دن سے لا پتہ ہے ۔ بعد ازاں پولیس کو اس کی نعش ایک دوسرے ٹرین کے پاس دستیاب ہوئی ۔ پولیس ان قتل کے معاملا ت چھان بین کی ۔
ابتداء میں مقتولین کی بیٹی سونیا نے یہ اقدام کرنے سے انکار کردیا ۔ لیکن پولیس نے زور دے کر پوچھا تو سونیا نے ان کے قتل کرنے کی بات قبول کرلی ۔ سونیا نے بتایا کہ اس نے اپنے والد گرمیت سنگھ کو ۲۱؍ فروری کو قتل کیا اور ماں کو ۲؍ مارچ کے دن زہر دے کر قتل کیا ۔ اس نے اس کام کے لئے اپنے عاشق پرنس اور اس کے دو دوستوں کی مدد لی ۔ سونیا نے مزید کہا کہ مرنے کے بعد ان کی نعشوں کو سوٹ کیس میں بند کر کے انہیں ریل میں پھینک دیا ۔ پرنس کے دو دوست مفرور بتائے گئے ۔