جئے پور : آج کے اس پرفتن دور میں ایک مسلمان کا کہیں سفر کرنا بہت خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ ہر جگہ مسلمانوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے ۔ انہیں کسی بھی طرح سے پریشان کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں۔ اور پچھلے چار سالو ں سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔مسلمان کوکبھی گائے کا گوشت گھر میں رکھنے کی افواہ پر مارا جاتا ۔کبھی گائے کے نام پر مارا جاتا ۔کبھی ٹرین میں سفر کررہے ایک حافظ قرآن لڑکے کو مارا جاتا ۔ ہجومی تشدد کے نام پر مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ راجستھان کے جئے پور شہر کے ایئر پورٹ پر ایک مسلمان شخص کو خطرناک طریقہ سے پھنسانے کی کوشش کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق محمد شریف نامی ایک مسلم نوجوان جو لکھنؤ سے انڈیگو ایئر لائنس سے سفر جئے پور ایئر پورٹ پہنچے ہیں ۔ محمد شریف نے بتایا کہ انہوں نے جب لکھنؤ سے سفر کیاتھا جب ان کا بیاگ صحیح سلامت تھا ۔ لیکن جیسے ہی وہ جئے پور ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے بیاگ کی چین ٹوٹی ہوئی پائی گئی ۔ او ربیاگ میں کسی نے قابل اعتراض اشیاء رکھ دیں ۔جو کہ انڈیگو ایئر لائنس کاکھلی شرارت ہے ۔ جئے پور ایئر پورٹ پر اس کی ویڈیو بنانے سے بھی منع کیا جارہا ہے۔ اس بیاگ میں اس طرح کے سامان رکھ کر مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کی جارہی ہے ۔ اور انہیں دہشت گرد ثابت کرنے کیلئے اسطرح کے ہتھکنڈہ استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انڈیگو ایئر لائنس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔
او راس کی تحقیقات کی جانی چاہئے ۔اور پتہ لگایا جانا چاہئے کہ اس طرح کی نازیبا حرکت کس نے کی ؟ مسلمانوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کہیں سفر کے دوران اپنے سامان کی اچھی طرح حفاظت کریں ۔