اترپردیش کے وزیراقلیتی امور اعظم خان نے دسہرہ کے موقع پر ’’جئے شری رام‘‘ کانعرہ لگانے والے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے بنایا او رکہاکہ وزیراعظم کاتعلق پوری قوم سے ہوتا ہے اور انہیں تمام مذاہب کے نعرے بلند کرنا چاہئے۔
اعظم خا ن نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم تمام کا ہوتا ہے اسے اللہ اکبر ‘ وائے گروجی کا خالصہ جیسے نعرے بھی لگانا چاہئے۔نریندر مودی نے لکھنو میں دسہرہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر کے دوران جئے شری رام کا نعرہ لگایا تھا۔
طلاق کے ثلاثہ کے بارے میں وزیراعظم کے موقف کو نوٹ لیتے ہوئے اعظم خان نے کہاکہ وہ مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے لیکن طلاق کس طرح دی جاتی ہے اور کس طرح شادیاں انجام دی جاتی اور کس طرح نماز پڑھایاجائے یہ معاملہ پرسنل لاء کے مطابق طئے ہوتا ہے۔ اس پروزیراعظم کا موقف ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے ایودھیا میں رامائن میوزیم کی تعمیر کے لئے بی جے پی کوشش کی مخالفت کی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مرکزی وزیر نے ایودھیا کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر ایک رامائن میوزیم بنانے بی جے پی حکومت کے منصوبہ کا جائزہ لیاتھا۔یوپی انتخابات سے قبل بی جے پی رامائن میوزیم کے قیام کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔