ثانیہ مرزا او ر شاہد کپور کے درمیان میں معاشقہ کے افوائیں

مبئی:سب سے زیادہ موضوع بحث رہنے والے شو ’کافی ویتھ کرن‘کے آخری اپیسوٹ میں ‘ دو قریبی دوست ‘ ڈانس ڈائرکٹر او رفلم میکر فرح خان اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خوب دھوم مچاتے ہوئے اپنی زندگی کے حقیقی واقعات پر روشنی ڈالی۔

دونوں نے اپنی دوستی ‘ بالی ووڈ اور بہت ساری باتوں کا خلاصہ کیا۔ رشتوں کے متعلق شو جو میزبان کرن جوہر کا پسندیدہ عنوان ہے کو کرن جوہر نے پھر ایک مرتبہ دہراتے ہوئے ثانیہ سے پوچھا کہ ’’ ہندو فلموں کے لڑکوں سے کیوں آپ نے تعلقات نہیں بنائے؟‘‘

جس پر 30سالہ کھلاڑی نے جواب دیا کہ ’’ ایسا میرے ساتھ کبھی نہیں ہوسکتا‘‘۔شاہد کپور اور ثانیہ مرکزکے درمیان ملاقات کی افواہوں کے حوالے سے کرن جوہر نے سوال کیا کہ’’تمہارے او رشاہد کے درمیان جو افواہیں پھیلی ہوئی تھیں‘ کیاوہ سچ ہیں‘‘۔

جس کے جواب میں ٹینس کھلاڑی نے جواب دیاکہ ’’ مجھے یاد نہیں ‘ یہ بہت پرانی بات ہے ۔

یہ ممکن نہیں تھا کیو نکہ میں ہر وقت سفر پر رہتی ہوں‘‘۔شو کے دوران بعدازاں ’ اے دل ہے مشکل‘ کے ڈائرکٹر نے ثانیہ سے پوچھا کہ وہ شاہد ‘ رانویر سنگھ اور رانبیر کپور‘ ان میں سے کس کو قتل ‘ شادی او رساتھ رہنے پر ترجیح دیں گے ‘

جس کے جواب میں ثانیہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ رانویر کے ساتھ رہنے اور رنبیر کے ساتھ شادی اور شاہد کو قتل کرنے کو ترجیح دیں گی!۔

اگر ہم ماضی کے واقعات کاجائزہ لیں تو ہمیں اس بات کا اندازہ ہوگا کہ ثانیہ مرزا اور اڑتا پنچاب اسٹار کے درمیان میں ملاقات کے متعلق افواہیں گشت کررہی تھیں۔اور یہ شاہد کپور اورکرینہ کپورجو( اب خان ) کے درمیان میں بریک آپ کے بعد بڑی تیزی کے ساتھ پھیلی رہی تھیں۔