ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے نومولود بچہ کا نام بدل کر اذہان مرزا رکھ دیا ۔

 

حیدرآباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کے ہاں گذشتہ روزبیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد دونوں کو ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دنیا کے گوشے گوشے سے مبارکبادیاں ملنے لگی ہیں ۔ گذشتہ روز سوشل میڈیاٹوئیٹر پر انہوں نے ایک پیغام ارسال کیا ۔ جس میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکر اد ا کیا جنہوں نے ان کے بیٹے کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک ہے ۔ واضح ہندوستانی ثانیہ مرزا اور پاکستانی شعیب ملک کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کے بعد سوشل میڈیا میں مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔کوئی کہہ رہا ہے کہ کیا یہ نومولود ہندوستانی کہلائے گا یا پاکستانی ؟ مختلف تبصرہ کئے جارہے ہیں ۔ ایک کستوری شنکر نامی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی ہے اسلئے وہ یہی کا شہری ہوگا ۔

روبینہ خان نامی ایک صارف کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی خواہش تھی کہ ان کے بچے کی شہریت ہندوستانی ہو اسی لئے وہ یہاں پیدا ہوا ہے۔