جودھپور(راجستھان):کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو مشورہ دیاکہ وہ تین طلاق کے مسلئے پر عدالت میں گھسیٹنے کے بجائے ‘ مسلمانوں کو خود اس مسلئے کو حل کرنے کے چھوڑدیں۔کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ ’’ تین طلاق کا مسلئے ذاتی طور پر مسلمانوں کوحل کرنے کے چھوڑدیں۔
کیوں بی جے پی اس مسلئے کو عدالت میں گھسیٹ رہی ہے۔ کسی بھی اس معاملے میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے ۔ بی جے پی منفی تحریک کی صورت حال پیدا کررہی ہے‘‘۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کے روز کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم خواتین کے احترام کے متعلق درخواست درست ہے۔
اتوار کے روزمودی نے کہاتھا کہ ’’ ہماری مسلم بہنیں انصاف کی مستحق ہیں۔ ہم اس مسلئے کو ضلعی سطح پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم اس پر نیو انڈیا فارمولہ کے تحت کام کریں گے۔ ہم اس پر آسان او رسہل پہل کریں گے مگر اس کو تیزی کے ساتھ روبعمل لانے کاکام کریں گے‘‘۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بھونیشوار میں منعقدہ بی جے پی نیشنل ایکزیکٹیو میٹنگ پارٹی قائدین سے کہاکہ وہ پسماندہ مسلم خواتین تک پہنچ کر ان کے مسائل کو جانیں اور حل کے راستے ہموار کریں۔
معزز عدالت کی پانچ رکنی بنچ مئی 11سے تین طلاق کے خلاف درخواستوں پرسنوائی کا اغاز کریگی۔