راجیہ سبھا میںآخری دن بل پیش ہونے پر کانگریس لیڈر کی نکتی چینی
بھوپال۔ کانگریس جنرل سکریٹری اورمدھیہ پردیش کے سابق وزیراعظم ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ کانگریس تین طلاق کے حق میں نہ تھی او رنہ ہی ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں تین طلاق سے متعلق بل کے پارلیمنٹ کے سرمائی اجئاس تک ے لئے ٹالنے کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرایا اور کہاکہ اس موضوع پر بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے۔
پارٹی نے ایکدن پہلے کابینہ میں فیصلہ لیا اور’’ نان افیشیل‘ ارکان کے لئے مخصوص آخری دن بل لے ائے‘ یہ سیشن کے آغاز میں کیوں نہیں لایاگیا‘ یہ اتنا ہی ضروری تھا تو سیشن کو ایک دن اور بڑھایاجاسکتاتھا‘ جس سے اس پر بحث ہوجاتی۔
انہوں نے لکھا کہ کانگریس ہمیشہ سماجی بہتری کے حق میں رہی ہے‘ ہم تین طلاق کے حق میں نہ تھے اور نہ ہی ہیں۔ تین طلاق سے متعلق بل پر راجیہ سبھا میں حکومت او راپوزیشن کے درمیان ایک رائے نہ بن پانے کی وجہہ سے یہ سرمائی اجلاس تک کے لئے ٹل گیاہے۔
حکومت اس بل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آخری دن کل منظور کرانا چاہتی تھی اور اس کے لئے اس نے بل میں کچھ ترمیم بھی کئے تھے لیکن وہ اس پرائے قائم کرنے میں ناکام رہی ۔
بل راجیہ سبھا کی کل کے کام کی فہرست میں شامل بھی تھا‘ لیکن چیرمن وینکیا نائیڈو نے ایوان میں غیر سرکاری کام کاج کے دوران اراکین کو مطلع کیاکہ اتفاق رائے نہیں پانے کی وجہہ سے بل کو بیث کے لئے پیش نہیں کیاجائے گا۔