نئی دہلی۔سزا مقرر کرتے ہوئے دوبارہ پیش کئے گئے تین طلاق بل کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی نے سوال کیا کہ فوری طور پر تین طلاق کی ادائی کیاقرآن تعلیما ت کا حصہ ہے اور کہاکہ یہ معاملہ’’ اس کی بمقابلہ اس کا ‘‘ نہیں ہے‘ اس کے بجائے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
مسلم عورتوں کو خود مختار بنانے کے بجائے مسلم مرد وں کو قصور وار ٹہرانے کے متعلق کانگریس کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیکھی ازدواجی قانون پیش‘ بالخصوص دیکھ بھال کا خیال رکھنے کے معاملے میں اور کہاکہ غیرمسلم اپنی بیویوں اور ماؤں کو دیکھ بھال کے اخراجات ادا کرنے پر مجرم قراردئے جاتے ہیں۔
بل کی حوصلہ افزائی کی دفاع میں انہوں نے کہاکہ ’’بل کی مخالفت کرنے والو ں سے میں سوال پوچھتی ہوں کہ قرآن کا کون سے سورۃ میں طلاق بدعت کو شامل کیاگیاہے؟
یہ کسی مرد یا اورعورت کے درمیان مقابلہ نہیں ہے ‘ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے‘‘
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ ’’ ہمارے دستور یونیفارم سیول کوڈ کے متعلق بات کرتا ہے نہ یونیفارم مذہبی کوڈ۔کیا ہم چاہتے ہیں کہ مرد کو طلاق دینے کی مکمل آزادی دیدی جائے ‘ جہاں سے چاہئے جس طرح چاہئے۔ ایک ایسا سماج جہاں پر مرد کپڑوں کی طرح عورتیں تبدیل کرے‘‘؟