تین طلاق۔ ہزاروں خواتین نے بل کے خلاف پرامن احتجاج میں حصہ لیا۔

مالیگاؤں۔مجوزہ تین طلاق بل ے خلاف پرامن احتجاج میں ہزاروں مسلم خواتین نے حصہ لیا۔کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ( ا ے ائی ایم پی ایل بی)کے مقامی چیاپٹر اور دیگر تنظیموں کی جانب سے یہ احتجاج منعقد کیاگیاتھا

https://www.youtube.com/watch?v=QPqHadGvV9s

این سی پی ‘ کانگریس اور جنتاد جیسی سیاسی پارٹیوں نے اس مارچ کی حمایت کی جو دو بجے کے قریب اے ٹی ٹی ہائی اسکول سے ایڈیشنل کلکٹر دفتر تک نکالا گیاتھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بل کو پھاڑ کر پھینک دیاجائے اور اسلامی قوانین میں حکومت مداخلت سے باز اجائے۔

افیسروں کے مطابق ایک وفد نے ایڈیشنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم داخل کیا ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت بھی متعین کی گئی تھی

پچھلے سال لوک سبھا میں مسلم عورتوں ( پروٹکشن آف رائٹس ان میریج) بل 2017‘ جس کے تحت بیک وقت تین طلاق دینے والے کو مجرم قراردئے جانے والے بل کو منظوری دی تھی۔

مذکورہ بل راجیہ سبھا میں روکاہوا ہے