تین سو ستر روپئے روپئے کی چوری کی قیمت29سال کی سنوائی کے بعد دولوگوں کو پانچ سال کی قید

بریلی:ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریلی کی ایک نچلی عدالت نے 29سال کے بعد دولوگوں کو 370روپئے چوری کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزاء سنائی۔ملزمین کو سزا سنانے کے علاوہ ضلع کے ایڈیشنل کورٹ کے بریلی سیشن جج نے ملزمین پر فی کس دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ سال2004میں مقدمہ کا تیسرا ملازم ہلاک ہوگیاتھا۔

سال1988اکٹوبر2کو تینوں ملزمین چندرا پال ‘ کنہیا لال اور سرویش اپنے ایک دوست حسین کیساتھ نوکری کے سلسلے میں شاہجہاں پور سے پنچاب جارہے تھے۔دوران سفر ان لوگوں نے حسین کو نشے آور دوا ملی ہوئی چائے پلائی اور اس کے جیب سے 370روپئے چوری کرلئے۔ایڈیشنل ضلع گورنر کونسل سریش بابو کے عدالتی فیصلے کو ٹائمز آف انڈیا نے کچھ اس طرح شائع کیا ہے کہ ’’ تین لوگوں کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ379( چوری)‘ 378اور 411 کے تحت ایک ایف آئی آردرج کرائی گئی تھی

۔سال2004میںیہ معاملہ اس وقت سرخیوں میںآیاجب پال کی موت واقعہ ہوگئی۔جس کے بعدکنہیا لال او رسریشن کمار کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کو منتقل کردیاگیا‘‘۔دونوں ملزمین لال او رسرویش اپنی عمر کے ساٹھ ویں دہے میں ہیں اور ان کے بچے اترپردیش کے ہردوئی میں بڑے بھی ہورہے ہیں۔اس قدر طویل سنوائی خود ملزمین کے لئے سزا سے کم نہیں ہے