نئی دہلی۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر راہول گاندھی ان دنوں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت رویہ اختیارکئے ہوئے ہیں۔
ویسے بھی کانگریس ان دنوں وزیراعظم نریندر مودی او ربی جے پی کو رافائیل کے بہانے گھیرنے کی کوشش کررہی ہے۔
سپریم کورٹ میں رافائیل کے متعلق دئے گئے سی اے جی رپورٹ معاملے کے بعد جہاں کانگریس کے تیور سخت ہوگئے ہیں وہیں تین ریاستوں مدھیہ پردیش ‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی بڑی کامیابی کے بعد ایسا لگ رہا ہے نہ صرف کانگریس بلکہ پارٹی کے صدر راہول گاندھی کے حوصلے بھی کافی بلند ہوگئے ہیں۔
کانگریس پارٹی نے چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش او رراجستھان کے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے انتخابی منشور میں اس بات کا وعدہ کیاتھا کہ اگر ان ریاستوں میں کانگریس اقتدار میںآتی ہے تو اندرون دس یوم کسانوں کا قرضہ معاف کردیاجائے گا۔
کانگریس نے اپنے انتخابی وعدے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے راجستھان او رمدھیہ پردیش میں چیف منسٹر ک حلف برداری تقریب کے ساتھ ہی کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان کیااور مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر نے بھی اپنے عہدے کا جائزہ لیتے ہی سب سے پہلے کسانوں کے قرضہ کی معافی پر مشتمل فائل پر دستخط کی۔
راہول گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈ ل کے ذریعہ ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں راہول گاندھی کہہ رہے ہیں کہ ’’ تین ریاستوں میں سے دو میں کانگریس پارٹی نے کسانوں کے قرض کی معافی کا وعدہ پورا کردیا ہے اور تیسری ریاست میں بھی بہت جلد یہ کام کیاجائے گا ۔
مگر وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بھی کسان کا قرضہ اب تک معاف نہیں کیا ہے‘‘۔
हमने जो कहा, वो कर के दिखाया है|
प्रधानमंत्री को इससे सीख लेनी चाहिए|
प्रधानमंत्री ये जान लें, जब तक वो पुरे देश में किसानों का क़र्ज़ माफ़ नहीं कर देते, उन्हें हम चैन से सोने नहीं देंगे| pic.twitter.com/7eXr4ms5rM— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 18, 2018
راہول گاندھی اس ویڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ’’ تین ریاستوں میں جو کانگریس کو جو جیت حاصل ہوئی ہے وہ کانگریس پارٹی کی نہیں بلکہ مذکورہ ریاستوں کی غریب عوام کو بی جے پی کے درمیان مقابلے میں جیت حاصل ہوئی ہے‘‘۔
راہول گاندھی نے کہاکہ’’ ہم اس وقت تک چین کی سانس نہیں لیں اور نہ ہی وزیراعظم نریندر مودی کو چین سے سونے دیں گے جب تک ملک کے تمام کسانوں کا قرضہ معاف نہیں کردیاجاتا ‘‘۔
راہول نے کہاکہ ’’ یہ ملک دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے جس میں ایک طرف غریب عوام ‘ بے روزگار نوجوان او رکسان طبقے ہے جس کی نمائندگی کانگریس پارٹی کررہی ہے اوردوسری طرف بیس صنعت کار ہیں جس کے قرضوں کی معافی وزیراعظم نریند ر مودی کررہے ہیں اور ان بیس صنعت کاروں کی نمائندگی کو ترجیح دے رہے ہیں‘‘۔
راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی جہاں پر صنعت کاروں کے وزیراعظم بنے ہوئے ہیں وہیں کانگریس اورملک کی دیگر اپوزیشن جماعتیں کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے فکر مند ہیں‘‘۔ راہول گاندھی کا یہ ٹوئٹ پر مشتمل ویڈیو تیزی کا ساتھ وائیر ل بھی ہورہاہے۔