حیدرآباد : حیدرآباد میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک دلہن ہاتھوں کی مہندی بھی نہیں گئی تھی کہ خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق نرسنگ راؤ کی لڑکی ۲۳ سالہ نیلم پرساد ساکن چوڑی بازار ، شاہ عنایت جنگ نے اپنے ماں باپ کے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتا یا کہ نیلم نے اپنے والدین کی رضا مندی کے بغیر ۷؍ فروری کو اپنے عاشق آکاش سنگھ سے شادی کر لی۔
شادی کے بعد اس نئے جوڑے نے کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن سے مدد طلب کی۔پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔