میکسیکو سٹی۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو کی خلیج میں سرکاری تیل کمپنی پیمیکس کے تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے عملہ کے تمام اراکین کو محفوظ مقام پر بھیجنا پڑا۔ جدوجہد کے دور سے گزر رہی پیمیکس کمپنی نے کل ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ویراکروز صوبے میں بوکا ڈیل ریو کے ساحل پر تیل بردار جہاز برگوس میں آگ لگ گئی اور تمام ملازم محفوظ ہیں۔ میکسیکو کی بحریہ نے بتایا کہ جہاز پر عملہ کے 31 ارکان تھے اور تمام بندرگاہ پر محفوظ واپس آگئے ہیں۔تیل بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں تاحال وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔